پارمپورہ بس سٹینڈ سے چھاپڑی فروشوںکی منتقلی

سرینگر//پارمپورہ بس اسٹینڈ میں جمائو کو کم کرنے کے لئے صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے ایس ڈی اے ،ایس ایم سی،ٹریفک،پولیس اورآر ٹی او کو اندراج شدہ چھاپڑی فروشوں کو دوسری جگہ منتقل کرنے کی ہدایت دی ہے ۔صوبائی کمشنر نے ان باتوں کا اظہار کل پارمپورہ بس اسٹینڈ میں ٹرانسپورٹروں اورعام لوگوں کو دستیاب سہولیات کا جائزہ لینے کے دوران ایک میٹنگ میں دیں۔صوبائی کمشنر نے ٹریفک اور پولیس آفیسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ غیر اندراج شدہ چھاپڑی فروش کسی بھی صورت میں ونڈنگ زون میں داخل نہ ہوں اوراس سلسلے میں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔میٹنگ کے دوران پارمپورہ بس اسٹینڈ سے جُڑے دیگر امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔صوبائی کمشنر نے ترقیاتی کمشنر سرینگر کوذاتی طور پر اگلے ہفتے پارمپور ہ بس اسٹینڈ کا دورہ کرنے اور اس سلسلے میں صوبائی کمشنر کے دفتر کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔میٹنگ میں ایڈیشنل کمشنرکشمیر ،وی سی ایس ڈی اے،چیف انجینئر آر اینڈ بی ،آر ٹی او کشمیر اور پولیس،ایس ایم سی اوردیگر محکموں کے آفیسران بھی موجود تھے۔
 
 

گورنر کے مشیر 29مارچ کو سری نگر میں لوگوںکی شکایات سنیں گے

جموں//گورنر کے مشیر کے کے شرما 29؍ مارچ 2019ء کو گریوینس سیل چرچ لین سری نگر میں عوامی شکایات سننے کے لئے صبح10بجے سے دوپہر ساڑھے 12تک موجود رہیں گے۔مشیر موصوف سے ملنے کے خواہشمند وفود اور افراد سے کہا گیا ہے کہ گریوینس سیل چرچ لین سری نگر میں اپنی پیشگی رجسٹریشن کرائیں۔