سرینگر//صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے 17ویں لوک سبھا میں ممبر پارلیمنٹ کی حیثیت سے حلف لیا۔ انہوں نے چوتھی بار ممبر پارلیمنٹ کی حیثیت سے حلف لیا۔ صدرِ نیشنل کانفرنس نے اپنی مادری زبان حلف لیا۔ اس سے پہلے بھی انہوں نے کشمیری میں ہی حلف لیا تھا۔ نیشنل کانفرنس دیگر رکن پارلیمان ایڈوکیٹ محمد اکبر لون اور جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے بھی آج ہی حلف اور انہوں نے بھی کشمیری میں حلف لیا۔ دونوں لیڈران پہلی بار بحیثیت ممبر پارلیمنٹ حلف لے رہے تھے۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ اس سے قبل 3مرتبہ 1982، 2009اور2017میں لوک سبھا کیلئے منتخب ہوئے تھے اور 2019میں انہوں نے چوتھی مرتبہ یہ سنگ میل پار کیا۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ اس کے علاوہ 2مرتبہ راجیہ سبھا کے ممبر بھی رہے ہیں اور وہ ریاست جموں وکشمیر میں 5مرتبہ اسمبلی کیلئے بھی منتخب ہوئے ہیں۔ وہ ریاست کے وزیر اعلیٰ اور مرکز ی وزیر بھی رہے ہیں۔ ایڈوکیٹ محمد اکبر لون نے آج پہلی مرتبہ بحیثیت رکن پارلیمان حلف لیا۔ اس سے قبل وہ 3مرتبہ جموں وکشمیر اسمبلی کیلئے منتخب ہوئے اور مختلف وزارتوں پر فائزہ رہنے کے علاوہ اسمبلی کے سپیکر بھی رہے ہیں۔ جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے بھی پہلی مرتبہ بحیثیت ممبر پارلیمنٹ حلف لیا۔موصوف سیاسی میدان میں قدم رکھنے کے ساتھ ہی جنوبی کشمیر سے بحیثیت رکن پارلیمان منتخب ہوئے۔
پارلیمنٹ میں کشمیری زبان کا استعمال
