سرینگر//ضلع کولگام کے لئے چنائواخراجات مبصر سنتوش نے نوڈل افسروں اور ویڈیو ووِنگ ٹیموں کے ساتھ ایک میٹنگ کر کے ضلع میں چنائو اخراجات پرنظر گزر رکھنے کے سلسلے میں کئے جارہے انتظامات کا جائز لیا۔مبصر کو چنائو کی تیاریوں اور دیگر منصوبوں کے بارے میں جانکاری دی گئی۔اُنہیں مختلف ٹیموں کی طرف سے چنائو کے احسن انعقاد کو یقینی بنانے کے سلسلے میں کئے جارہے انتظامات سے بھی روشنا س کرایا گیا۔اِن ٹیموں میں چنائو اخراجات کی دیکھ ریکھ، میڈیا مونیٹرنگ ، ملائی سکارڈس اور سویلنس ٹیمیں شامل ہیں۔اخراجاتی مبصر نے افسروں پر زور دیا کہ وہ باہمی تال میل کے ساتھ کام کر کے چنائو عمل کو کامیابی سے ہم کنار کریں۔ انہوں نے اخراجاتی کمیٹی کو ہدایت دی کہ وہ سیاسی پارٹیوں اور امید وارں کی طرف سے چنائو اخراجات پر کڑی نظر گزر رکھیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ضلع میں مثالی ضابطہ اخلاق کی عمل آوری پر من و عن عمل ہورہا ہے۔ لیہہ پارلیمانی حلقے کیلئے اخراجاتی مبصر ملن روچال نے لیہہ میں لو ک سبھا انتخابات کے سلسلے میں قائم کئے گئے مختلف الیکشن سیلوں کا معائینہ کیا۔مبصر نے ضلع الیکشن کنٹرول روم ، میڈیا سر ٹیفکیشن اینڈ مونیٹرنگ سینٹر اور ویڈیو ووِنگ سینٹر کا دورہ کر کے وہاں چنائو تیاریوں کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے لیہہ ضلع میں آزادانہ اور منصفانہ چنائو کو یقینی بنانے کے لئے کئے گئے انتظامات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ملن روچال نے سندھو سنسکرتی کیندر کا بھی دورہ کیا جہاں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے لئے سٹرانگ روم اور کائونٹنگ مرکز قائم کیا گیا ہے۔ضلع الیکشن آفیسر لیہہ اینوی لواسا جو مبصر کے ہمراہ تھیں نے انہیں انتظامیہ کی طرف سے کئے جارہے اقدامات اور کمیٹیوں کی تشکیل سے متعلق امور کے بارے میں جانکاری دی۔اس موقعہ پر مشاہد نے افسروں پر زور دیا کہ وہ مزید تن دہی اور لگن کے ساتھ کام کر کے ضلع میں مثالی ضابطہ اخلاق کی مؤثر عمل آوری کو ہر صورت میں یقینی بنائیں۔
اننت ناگ میں پولنگ عملہ اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی رینڈومائزیشن منعقد
اننت ناگ//اننت ناگ پارلیمانی نشست کے چنائو کیلئے پولنگ عملے کی دوسرے مرحلے کی رینڈومائزیشن چنائو مشاہد ین راجیو شرما ، ڈاکٹر نریش کمار ٹھکرال اور دلجیت سنگھ منگت کی نگرانی میں عمل میں لائی گئی ۔اِس موقعہ پر ضلع چنائو آفیسر اننت ناگ خالد جہانگیر بھی موجود تھے۔رینڈومائزیشن کے موقعہ پر ضلع اننت ناگ تمام اے آر اوز اور متعلقہ افسران موجود تھے۔دریں اثناء اننت ناگ میں پارلیمانی چنائو کے انعقاد کے تعلق سے ڈی سی آفس اننت ناگ میں حلقے کے مشاہدین کی نگرانی اور ریٹرننگ آفیسر کی موجودگی میں M3الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور وی ای پی اے ٹیز کی دوسری اور حتمی رینڈومائزیشن کا انعقاد کیا گیا۔اس موقعہ پر اے آراوز ، ٹیکنیکل ڈائریکٹر این آئی سی اننت ناگ ،ڈی آئی اوز ،این آئی سیز کولگام، پلوامہ اور شوپیاں کے علاوہ متعلقہ امیدوار اور دیگر متعلقین بھی موجودتھے۔
سرینگر میں خواتین پولنگ سٹیشنوں کے عملے کی تربیت
سرینگر//ضلع سرینگر میں پارلیمانی چنائو کے سلسلے میں ’’تمام خواتین‘‘ پولنگ سٹیشنوں میں خواتین عملے کی تربیت کا پروگرام ترتیب دیا گیا ہے جس دوران عملے کو وی ڈی اوز، ڈیمانسٹریٹنگ ڈیوٹیز، الیکٹرانِک ووٹنگ مشینوں اور وی ای پی اے ٹیز کے استعمال کے بارے میں جانکاری دی گئی ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ضلع کے 8 اسمبلی حلقوں کے ہر ایک پولنگ سٹیشن میں خواتین پولنگ عملے کی تعیناتی عمل میں لائی جارہی ہے جہاں پورے عملے کے ساتھ ساتھ سیکورٹی عملہ بھی خواتین پر ہی مشتمل ہوگا۔خواتین عملے کی تربیت کے لئے ماسٹرٹرینر س نے پول سٹار ایپلی کیشن کے بارے میں جانکاری فراہم کی ۔پول سٹا ر اے ایک ایسا اختراعی اور مخصوص پلیٹ فارم ہے جس سے پولنگ عمل منصفانہ اور شفاف بن سکتا ہے۔اس طریقۂ کار سے ڈیٹا جمع کرنے اور رِپورٹنگ میں خاطر خواہ مدد مل سکتی ہے۔
بڈگا م میں تیاریوں کا جائزہ لیا گیا
بڈگام//چاڈورہ اور چرارِ شریف اسمبلی حلقوں کے لئے جنرل اوبزرور کرنیش شرما اور بڈگام کی تین اسمبلی حلقوں بیروہ ، خانصاحب اور بڈگام کے اسمبلی حلقوں کے لئے جنرل اوبزرور راجیش کمار تیاگی نے ضلع چنائو آفیسر بڈگام ڈاکٹر سیّد سحرش اصغر کے ہمراہ ایک میٹنگ کی صدارت کے دوران نیو کانفرنس ہال بڈگام میں پارلیمانی چنائو کے سلسلے میں کئے جارہے تیاریوں کا جائزہ لیا۔اِس موقعہ پر ڈپٹی ڈی ای او نزہت قریشی کے علاوہ نوڈل افسران بھی موجود تھے۔مشاہدین نے متعلقہ مائیکرو مشاہدین کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے اُنہیں ڈیوٹی روسٹر پر من و عن عمل درآمد کرنے کی ہدایت دی تاکہ چنائو کے منصفانہ عمل کے علاوہ پولنگ عملے کی تعیناتی ،پولنگ مواد کی فراہمی اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے بہتر استعمال کو یقینی بنایا جاسکے۔میٹنگ کے دوران مشاہدین کو ضلع میں چنائو کے غیر جانبدارانہ انعقاد کے لئے کئے جارہے اقدامات کے بارے میں بھی روشناس کرایا گیا ۔مائیکرو مشاہدین کو ہدایت دی گئی کہ وہ ویٹس ایپ یا پھر ٹیکسٹ مسیجز کے ذریعے پولنگ سٹیشنوں کے بارے میں پورا اَپ ڈیٹ حاصل کریں۔اِس دوران مشاہدین نے ضلع میں چنائو کے شفاف عمل کے سلسلے میںکی جارہی تیاریاں کا اطمینان کا اِظہار کیا۔