پارلیمانی انتخابات2019 | بڈگام میں ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹی کی سپلیمنٹری رینڈومائزیشن

بڈگام// ضلع الیکشن آفیسر بڈگام ڈاکٹر سیّد سحرش اصغر کی نگرانی میں پارلیمانی انتخابات 2019 کے سلسلے میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور وی وی پی اے ٹی مشینوں کی سپلیمنٹری رینڈومائزیشن ہوئی۔اس عمل کا مقصد 18؍ اپریل ہونے والی پولنگ کے عمل کو صاف و شفاف طریقے پر ممکن بنانا تھا۔اس سلسلے میں منعقدہ میٹنگ میں اے ڈی سی بڈگام مشتاق احمد سمنانی اور دیگر افسران و چناوی عملے نے شرکت کی۔اس موقعہ پر ضلع الیکشن آفیسر نے اِنتخابات کے آزادانہ انعقاد کے لئے کئے جارہے انتظامات کا بھی جائز ہ لیا۔اُنہوں نے کہا کہ مثالی پولنگ مراکز کے لئے علاحدہ نوڈل آفیسر تعینات کئے گئے ہیںاور پولنگ مراکز پر جسمانی طور خاص افراد کے لئے وہیل چیئر دستیاب رکھی جارہی ہے۔اُنہوں نے کہاکہ پولنگ مراکز پر ریمپ ،پینے کے پانی اور دیگر سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنایا جارہا ہے ۔میٹنگ میں چناوی عملے کے قیام و طعام کے سلسلے میں کئے گئے انتظامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔