پارلیمانی انتخابات 2019، جموں پونچھ نشست پر پولنگ آج

 
پونچھ//پارلیمانی حلقہ انتخاب جموں پونچھ کیلئے آج ووٹنگ ہوگئی جبکہ ضلع میں 3,07171رائے دہندگان کیلئے کل451پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں  سے 171حویلی پونچھ، 149سرنکوٹ میںاور131پولنگ سٹیشن مینڈھر میں قائم کئے گئے ہیں ۔تفصیلات فراہم کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ راہل یادو نے کہا کہ خطہ پیر پنچال میں ہمیشہ سے ہی پولنگ کی شرح اچھی رہی ہے ۔انہوں نے امید ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ اس بار سابقہ انتخابات کے مقابلے پولنگ کی شرح میں مزید اضافہ ہو گا ۔انہوں نے خواتین اور نوجوانوں سے ووٹ کا صحیح استعمال کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ایک اچھا نمائندہ سامنے آئے گا جو یہاں کی تعمیر و ترقی میں اہم رول ادا کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام 451پولنگ سٹیشنوں پر تعینات عملے کو ووٹنگ مشینوں اور حفاظتی عملے کیساتھ روانہ کر دیا گیا ہے ۔ڈی سی نے کہاکہ انتظامیہ کی جانب سے پورے ضلع میں 3ایسے پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جو ضرف خواتین کے لئے ہوں گے ان میں ووٹنگ کروانے والا عملہ اور حفاظتی عملہ صرف خواتین پر مشتمل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پونچھ قصبہ میں خواتین کا یہ پولنگ بوتھ بال آشرم ہوگا، سرنکوٹ میں گورنمنٹ بوئز ہائر سکنڈری اسکول اور مینڈھر گورنمنٹ بوئز ہائر سکندری اسکول میں قائم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح تینوں تحصیلوں میں تین ماڈل پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں دیگر پولنگ اسٹیشنوں کی مناسبت سے اضافی سہولیات فراہم کی گئی ہیں ۔انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ انتخابات میں تمام پولنگ اسٹیشنوں کو ماڈل بنایا جائے گا ۔انہوں نے حفاظتی انتظامات کے حوالے سے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ تمام 451پولنگ سٹیشنوں میں 18کو انتہائی حساس اور209کو حساس کے زمرے میں رکھا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ صاف و شفاف انتخابات منعقد کروائے جاسکیں ۔
 

ضابطہ اخلاق کیخلاف ورزی ،2ملازمین معطل 

سمت بھارگو 
 
راجوری//ضلع راجوری میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر دوملازمین کو معطل کردیا گیا ہے ۔ضلع انتظامیہ کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق پارلیمانی انتخابات کے سلسلہ میں نافظ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر گور نمنٹ مڈل سکول ڈھونگی میں تعینات ٹیچر اور وٹرنیری فارما سسٹ کی طرف سے سیاسی سرگرمیوں میں شرکت لینے کی پاداش میں معطل کر کے اسٹنٹ کمشنر محکمہ مال کے دفتر کیساتھ منسلک کر دیا گیا ہے۔