جموں //آئندہ پارلیمانی انتخابات کے سلسلہ میں جموں مغرب اسمبلی حلقہ میں بھاجپا کارکنوں کا ایک اجلاس منعقد ہو ا ۔بھاجپا کے سابقہ ریاستی صدر ست شرما کی قیادت میں منعقدہ اجلاس کے دوران آئندہ پارلیمانی انتخابات کے سلسلہ میں پارٹی کی جانب سے کی جارہی تیاریوں کے سلسلہ میں بات چیت کی گئی ۔گجروال موڑ کے مقام پر منعقد اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ست شرما نے کہاکہ بھاجپا کی مرکزی حکومت کے دور میں ملکی عوام کی فلاح و بہبود کےلئے کئی ایک اسکیموں کو شروع کیا گیا۔اس اجلاس کے دوران انہوں نے گجروال موڑ میں ایک کمیونٹی ہال کا سنگ بنیاد بھی رکھا ۔موصوف نے کہاکہ 2014میں بھاجپا کے اقتدار میں آنے کے بعد ملک میں ہر ایک شعبہ کو نئی سمت کی جانب گامزن کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے پارٹی کارکنوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ بھاجپا کو زمینی سطح پر مضبوط بنانے کےلئے عوامی مسائل کو اجاگر اور حل کروانے میں اپنا رول ادا کریں ۔اس موقعہ پر جیت انگرال ،ست پال ،راجیش گپتا ،روہل مہرا ،اشوک وزیر ،یشپال ،سنیوتا کول ،رینہ گپتا ودیگران بھی موجود تھے ۔
پارلیمانی انتخابات کے سلسلہ میں گجروال موڑ میں بھاجپا کا اجلاس
