راجوری //پارلیمانی چنائو کیلئے سرحدی اضلاع راجوری اور پونچھ میں ووٹروں کی تعداد لگ بھگ 8لاکھ ہے ۔جہاں راجوری میں کل ووٹروںکی تعداد 4لاکھ، 16ہزار اور757ہے وہیں پونچھ میں 3لاکھ ،2ہزار309رائے دہندگان ہیں ۔واضح رہے کہ راجوری ضلع چار اسمبلی حلقوں راجوری، درہال ، کالاکوٹ اور نوشہرہ پر مشتمل ہے جبکہ پونچھ ضلع میں سرنکوٹ، حویلی اور مینڈھر تین اسمبلی حلقے ہیں ۔الیکشن حکام کی طرف سے حاصل کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق اسمبلی حلقہ نوشہرہ جو سندربنی اور نوشہرہ پر مشتمل ہے ، سے تعلق رکھنے والے 1لاکھ 1390رائے دہندگان 11اپریل کو ہورہی ووٹنگ میں حصہ لینے کے اہل ہیں جبکہ درہال، کوٹرنکہ اور بدھل پر مشتمل حلقہ انتخاب درہال سے بھی کم و بیش اتنے ہی 1لاکھ 1329ووٹر چنائو میں حصہ لیں گے ۔ووٹوں کے لحاظ سے راجوری اسمبلی حلقہ سب سے بڑ اہے اور منجاکوٹ، تھنہ منڈی۔ راجوری اورڈونگی تک پھیلے اس حلقہ میں ووٹران کی تعداد1لاکھ 20ہزار383ہے جبکہ کالاکوٹ اسمبلی حلقہ میں 93ہزار655رائے دہندگان ہیں جو اپنا ووٹ دیں گے ۔اسی طرح سے ضلع پونچھ میں کل 3لاکھ 2ہزار309رائے دہندگان میں جن میں سے 1لاکھ 57ہزار147مرد جبکہ 1لاکھ 45ہزار155رائے دہندگان خواتین ہیں ۔پونچھ میں 451پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ راجوری اور پونچھ پارلیمانی حلقہ میں جموں کے ساتھ ہیں اور یہ حلقہ جموں، سانبہ ، راجوری اور پونچھ پر مشتمل ہے جس میں بیس ہزار کے لگ بھگ رائے دہندگان ہیں جنہیں 11اپریل کو امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کرناہے ۔