پائیوں کے جال نے نالہ بند کردیا

سرنکوٹ// سرنکوٹ ہسپتال اور پولیس تھانہ کے نزدیک پائپوں کا جال بناہواہے جس کی وجہ سے پانی کا نالہ بند ہوگیاہے ۔بارشوں کے موسم میں یہ نالہ بند ہوجانے کے نتیجہ میں گند اپانی سڑک اور محلہ کے گھروں میں گھس جاتاہے جس سے لوگ سخت پریشان ہیں۔ ایک دوکاندار نے بتایا کہ یہاں پر پائپوں کا جال بنا ہوا ہے لیکن معلوم نہیں کہ محکمہ پی اپچ ای کہاں سورہاہے۔ان کاکہناہے کہ جب بارش ہوتی ہے تو دوکانداروں اور محلہ کے لوگوں کی نیند اڑ جاتی ہے اور پھر لوگوں کو اپنے گھروںسے موٹریں لگاکر پانی نکالناپڑتاہے ۔انہوںنے کہاکہ کئی بار اسی وجہ سے وہ نقصان سے دوچار ہوچکے ہیں ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس مقام کے قریب ادویات فروشوں کی دوکانیں ہیں جن کے مالکان کا کہناہے کہ انہیں سخت مشکلات کاسامناہے لیکن محکمہ پی ایچ ای مطلع کئے جانے کے باوجود بھی سورہاہے ۔انہوںنے کہاکہ نالہ بند رہنے سے ان کی مشکلات بڑھ سکتی ہیں اور پانی کی زد میں کبھی بھی دوکانیں آسکتی ہیں ۔انہوںنے مزید کہاکہ کوئی یہاںسے چلتے ہوئے گر بھی سکتاہے ۔رابطہ کرنے پر محکمہ پی ایچ ای کے اے ای ای سرنکوٹ نے کہا کہ وہ کل خود موقعہ پر جاکر معائنہ کریںگے اور پھر کوئی حل تلاش کیاجائے گا۔