پائین شہر کاایوارڈ یافتہ کاریگر

سرینگر//کئی ایورڈ حاصل کرچکا پائین شہر کا پیپر ماشی کاریگرسید اعجاز شاہ ساکن حول آج کل مفلسی کی زندگی گذار رہا ہے اور اپنے کنبے کا پیٹ پلانے کیلئے ایک آٹو رکھشا چلا رہا ہے ۔پیپر ماشی کے فن میں غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر قومی ایوارڈحاصل کرنے والا سید اعجاز اپنے ان دیگر ساتھی کاری گروں کی طرح انتہائی غربت کا شکار ہے کیونکہ سرکار کی عدم توجہی کے باعث اور کاری گروں کیلئے فلاح و بہبود کی پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے ایسے کاری گر انتہائی کسمپرسی کی زندگی گذار رہے ہیں۔سید اعجاز شاہ اب آٹو رکھشا چلا رہے ہیں اور اپنے کنبے کا پیٹ پالتے ہیں ۔