پائین شہر میں نوجوان کو پُر اسرار حالت میں مردہ پایا گیا

سرینگر/پائین شہر کے خواجہ بازار، خانیار علاقے میں منگل کو ایک نوجوان کو پُر اسرار حالت میں مُردہ پایا گیا۔

مذکورہ نوجوان کی شناخت 24سالہ ہارون رشید ولد عبد الرشید ساکنہ بژھ پورہ ،صورہ کے طور ہوئی ہے۔

 خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق ہارون کو خواجہ بازار میں ایک واش روم میںمردہ حالت میں پاکر پولیس کو مطلع کیا گیا۔

پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر تحقیقات کا آغاز کیا۔