پائین شہر میں آگ لگنے سے تین رہائشی مکان خاکستر

سرینگر//پائین شہر میں بدھ کے روز آگ کی ایک واردات کے نتیجے میں تین مکان خاکستر ہوگئے۔ یہ واقعہ شہر سرینگر کے صفا کدل علاقے میں پیش آیا اور مذکورہ مکانوں میں6گھرانے رہائش پذیر تھے۔
اطلاعات کے مطابق آگ کی اس واردت میں غلام محمد کلو،مشتاق احمد ڈار اور حبیب اللہ وانی کے مکانات تباہ ہوگئے۔ان مکانوں کے اندر چھ کنبے رہائش پذیر تھے۔