پائور سب اسٹیشن ریاسی میں آتشزدگی

ریاسی// ضلع کے این ایچ پی سی سب ۔اسٹیشن کو آگ لگنے کی وجہ سے نقصان ہوا ہے،جسکی وجہ سے علاقہ میں بجلی کی سپلائی متاثر رہی ہے۔اطلاعات کے مطابق این ایچ پی سی سب۔اسٹیشن بڈا کو آگ لگنے سے نقصان ہوا ہے۔ اگرچہ فائر بریگیڈ نے فوری طور سے آگ بجھانے کا کام کیا، تاہم الیکٹرک ایکوپمنٹ اور مشینری کو کافی نقصان ہوا ہے،جس سے علاقہ میں بجلی کی سپلائی معطل رہی ہے۔