ٹی ایف جے کے چیئرمین کی گورنر سے ملاقات

 
سرینگر//چیئرمین ٹورازم فیڈریشن جموں راجیش گپتا نے کل یہاں راج بھون میں گورنر این این ووہرا کے ساتھ ملاقات کی۔ انہوں نے ریاست میں سیاحتی سیکٹر کو درپیش مشکلات سے گورنر کو جانکاری دی اور جموں وکشمیر میں سیاحتی سیکٹر کو ترقی دینے کے بارے میں کئی تجاویز پیش کیں۔گپتا نے امر ناتھ شرائین بورڈ کے ان اقدامات کی سراہنا کی جو اس سال یاترا کے دوران یاتریو ں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہاتھ میں لئے گئے تھے۔