ٹیگور ہال میں نعتیہ مشاعرہ منعقد

سرینگر// رمضان المُبارک کی مناسبت سے جموں اینڈ کشمیر اکیڈیمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگویجز نے نظامتِ تعلیمات کشمیر کے اشتراک سے اُساتذہ کے ایک حمدیہ نعتیہ مشاعرے کا انعقاد کیا۔ مشاعرے کی صدارت نامور قلمکار جہانگیر دانش نے کی جبکہ سیکریٹری اکیڈیمی ڈاکٹر عزیز حاجنی، معروف شاعر اور قلمکار سید اختر حُسین منصور، اور نظامتِ تعلیمات کے خصوصی افسر برائے ثقافتی امور جی، این، شاکر بھی ایوانِ صدارت میں موجود تھے۔ تقریب میں اساتذہ اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تقریب کی نظامت کے فرائض نثار احمد ڈار اور جاوید کرمانی نے انجام دئے۔