ڈوڈہ//چیف میڈیکل آفیسر ڈوڈہ نے ضلع کی عوام سے کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے خود و اپنے رشتہ داروں کو محفوظ بنانے کیلئے ویکسین لگوائیں۔ اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر محمد یعقوب میر نے کہا کہ کویڈ۔ 19 سے ہزاروں افراد فوت ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وباء سے محفوظ رہنے کا واحد طریقہ ٹیکہ لگانا اور ایس او پیز پر عمل کرنے سے ہی ممکن ہے۔ سی ایم او نے ماسک پہننے ،سماجی دوری بنائے رکھنے و اپنے آس پاس صحت و صفائی کا خاص خیال رکھنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں دن بدن کویڈ 19 کے مثبت کیسز میں کمی آرہی ہے اور صحتیابی کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔ سی ایم او نے لوگوں سے اپنا وقت ضائع کئے بغیر نزدیکی مراکز پر جاکر ٹیکے لگانے کا مشورہ دیا ہے۔
ٹیکہ لگائیں اور کورونا سے محفوظ رہیں
