ٹیکس نادہندگان کیخلاف محکمہ ٹیکسز متحرک

سرینگر //ریاستی محکمہ ٹیکس نے ایسے ٹیکس دہندگان کیخلاف کارروائی شروع کردی ہے جوٹیکس کی ادائیگی میں لاپرواہی یاکوتاہی کے مرتکب ہورہے ہیں ۔ایڈیشنل کمشنراسٹیٹ ٹیکسز ایڈمنسٹریشن اینڈانفورسمنٹ کشمیرمنظوراحمدبٹ نے کمشنراسٹیٹ ٹیکسزجموں وکشمیر پی کے بھٹ کی ہدایت پر ٹیکس دہندگان کیخلاف مہم چھیڑدی ،اوراس دوران ایسے ٹیکس دہندگان کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی جوٹیکس مقررہ وقت پراداکرنے میں ناکام رہے ۔منظوراحمدبٹ کی قیادت میں محکمہ ٹیکس کی ٹیم نے شالٹینگ،ملورہ اوردیگرکئی علاقوں میں تاجروں کے مراکزاوریونٹوں پرچھاپے مارے اوروہاں انکے سیلزٹیکس ریکارڈکوچیک کیاگیا۔اس دوران خلاف ورزی کے مرتکب کاروباری افرادکے تجارتی ریکارڈکوتحویل میں لینے کے بعداسکی جانچ پڑتال عمل میں لائی گئی ۔سیلزٹیکس ریکارڈ میں موجودخلاف ورزیوں کی پاداش میں بغدادی بیکرس،راہیک سیلزکارپوریشن،راہیک ملٹی نیشنل اورنارتھ کشمیرسیلزکے دفاترسے 5لیپ ٹاپ اورکاروباری سے جڑے کاغذات بھی ضبط کئے گئے ۔انہوں نے بتایاکہ سیلزٹیکس قواعدوضوابط کی خلاف ورزی کی پاداش میں تاجروں وکاروباری یونٹوں کے مالکان سے مبلغ 630000روپے جرمانہ وصول کیاگیا۔محکمہ ٹیکس کی ٹیم میں سیلزٹیکس افسرمحمدمنیربٹ ،مجیدالاسلام،سیدفہیم بخاری ،اوئیس مشتاق ،ڈاکٹرعرفان علی خان،عبدالرئوف شاہ اورخالدمحمودچستی بھی شامل تھے ۔ایڈیشنل کمشنراسٹیٹ ٹیکسز ایڈمنسٹریشن اینڈانفورسمنٹ کشمیرمنظوراحمدبٹ نے تاجروں اورصنعتی یونٹو ں کے مالکان کوخبردارکیاکہ سیلزٹیکس یاٹیکس کی ادائیگی میں کوئی بھی خلاف ورزی یاکوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی