ٹیچرمحمد شفیع لون ملازمت سے سبکدوش

گول//ضلع رام بن کے زون گول میں گزشتہ روز ٹیچر محمد شفیع لون کی سبکدوشی پر مڈل سکول گگرسولہ گول میں الوادعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں بھاری تعداد میں اساتذہ نے شرکت کی اور ملازمت سبکدوش ہونے والے اْستاد محمد شفیع لون کی کارکردگیوںکو کافی سراہا گیا۔ بتا دیں کہ محمد شفیع لون نے 35برس قبل پیشہ استادی قدم رکھا اور علم کی شمع کو علاقے کے مختلف اسکولوں میں روشن کیا۔ لون ایسے ماحول اور ایسے حالات میں علم کی شمع روشن کیں جن حالات میں بیرون ضلع سے اِس علاقے میں ڈیوٹی کرنے کیلئے کوئی بھی تیار نہیں ہوتا تھا۔ نامساعد حالات میں اک سرکاری ملازم کی حیثیت سے کام کرنا جان جوکھم میں ڈالنے جیسا ہے لیکن اِس تمام کٹھن حالات کا مقابلہ محمد شفیع لون نے جوانمردی اور انتہائی بردباری سے کیا اور علم کی اِس شمع کو بجھنے نہیں دیا۔محمد شفیع لون کی بحیثیت اک استاد ایمانداری ، دیانت داری ، ڈر و خوف سے بے ڈر ہو کر اپنے فرائض انجام دینے پر تقریب میں شریک تمام مقررین نے کافی سراہا اور محمد شفیع لون کی 35سالہ فرائض انجام دہی کو اک مثالی ڈیوٹی قرار دیا۔ مقررین نے اعتراف کیاجن کٹھن اور دشوار حالات میں محمد شفیع لون نے علاقے کے مختلف اسکولوں میں علم کے چراغ روشن کئے ہیں وہ ہر کسی کے بس کا کام نہیں ہے ، مقررین کا کہنا تھا جس خاموش مزاجی نے مگن ہو کر محمد شفیع لون نے اپنے پیشے سے انصاف کرتے ہوئے اپنی ملازمت کا سفر طے کیا وہ واقعی قابل ِ داد و تحسین ہے۔واضح رہے محمد شفیع لون گزشتہ روز 35برس بطورِ استاد اپنے فرائض انجام دینے کے بعد بطورِ انچارج ہیڈماسٹر مڈل سکول گگرسولہ سبکدوش ہوئے۔ محکمہ نے اْن کی سبکدوشی پر الوداعی تقریب کا اہتمام کیا اور بعد ازاں تقریب کا اختتام کے بعد تمام عملہ اْن کے ہمراہ اْن کی رہائش گاہ تک اْن کے ہمراہ آیا جہاں انھوں نے اپنے ہم پیشہ اور اپنے سینئر استاد کو الوداع کہا۔