ٹیچرس فورم کا وفد ڈی ڈی سی چیئرمین و ڈپٹی کمشنر سے ملاقی

ڈوڈہ //جموں و کشمیر ٹیچرس فورم کے ایک وفد نے چیئرمین ضلع ترقیاتی کونسل و ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ سے الگ الگ ملاقات کرکے اساتذہ کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے ضلع کے سب سے بڑے تعلیمی زون بھٹیاس سے کاہرہ کو علیحدہ زون بنانے کا مطالبہ کیا۔جموں و کشمیر ٹیچرس فورم کی اعلیٰ قیادت کی ہدایت پر زونل صدر جعفر ماگرے کی سربراہی میں وفد نے چیئرمین ڈی ڈی سی کونسل ڈوڈہ دھنتر سنگھ کوشل و ڈپٹی کمشنر وکاس شرما سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی زون بھٹیاس نہ صرف آبادی بلکہ جغرافیائی اعتبار سے بھی پھیلا ہوا ہے۔ انہوں نے کاہرہ کو علیحدہ تعلیمی زون بنانے کا مطالبہ کیا۔ ڈی ڈی سی چیئرپرسن و ڈپٹی کمشنر نے انہیں یقین دلایا کہ اس معاملہ کو اعلیٰ حکام کی نوٹس میں پہنچایا جائے گا۔