ٹیٹوال میں گولہ باری

کپوارہ//کپوارہ میں لائن آف کنٹرول پر ٹیٹوال کرنا ہ میںفائر بندی کی خلاف ورزی کے دوران دونو ں ملکوں کے افواج نے ایک دوسری کی چوکیو ں کو نشانہ بناتے ہوئے شدید گولہ باری کی ۔پیر کی دوپہر ساڑھے 12بجے پاکستانی فوج نے حد متارکہ کے نزدیک ٹیٹوال علاقہ میںہندوستان کی اگلی چوکیو ں کو نشانہ بنانے کی غرض سے فائرنگ اور گولہ باری کی جس کے بعد ہندوستانی فوج نے بھر پور جواب دیا ۔ گولہ باری کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا لیکن اس میں شدت نہیں تھی اور بعد میں سلسلہ رک گیا۔تاہم گولہ باری کی وجہ سے مالی یا جانی نقصان نہیں ہوا ۔