ٹیٹوال سیکٹر میں پاکستانی فوج کی تعمیرات

کپوارہ// کرناہ کپوارہ کے ٹیٹوال سیکٹر میں بھارت نے پاکستانی فوج کی جانب سے حد متاکہ پر تعمیرات کی نئے سرے سے شروعات پر احتجاج کیا جس کے بعد تعمیرات بند کی گئیں۔پولیس نے بتایا کہ بھارتی فوج نے منگل کے روز ٹیٹوال سیکٹر میں حد متارکہ کے نزدیک  پاکستانی فوج کی غیر معمولی نقل و حرکت دیکھی اور اس بات کا مشاہدہ کیا کہ پاکستان کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے نزدیک کچھ تعمیرات کو کھڑا کرنے کی کارروائی شروع کی گئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ دونوں ملکوں کے درمیان طے شدہ معاہدے میں ایل او سی کے 500میٹر اندر دونوں طرف سے کسی بھی قسم کی تعمیرات کھڑی کرنے کی اجازت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج نے جونہی تعمیرات پر کام شروع کیا تو بھارتی فوج نے  پبلک ایڈرس سسٹم(لاوڈ اسپیکر)کے ذریعے پاکستانی فوج کو کام بند کر نے کے لئے کہا ،جس کے بعد پاکستانی فوج نے تعمیری کام بند کیا ۔