ٹیو لپ شو 2022 کیلئے پیشگی تیاریاں

سرینگر //کمشنر سیکرٹری پارکس ، گارڈنز اینڈ فلوریکلچر شیخ فیاض احمد نے کل یہاں ایمپوریم گارڈن میں محکمہ فلوریکلچر کے کام کاج کے حوالے سے ایک وسیع جائیزہ میٹنگ کی صدارت کی  ۔ کمشنر سیکرٹری کو ٹیولپ شو 2022 کے حوالے سے تیاریوں کے بارے میں مختلف سرگرمیوں ، جاری اور نئے کاموں کی طبعی اور مالی حالت ، مرکزی اسپانسر شدہ سکیموں کی حیثیت ، عدالتی مقدمات کی صورتحال ، پارکوں اور باغات کی دیکھ بھال کی صورتحال، آنے والے سیاحتی سیزن کے حوالے سے تیاری ، گارڈن /پارکس کے انٹری ٹکٹنگ سسٹم کے حوالے سے ای ۔ این آئی ٹی کی حیثیت اور ابھرتی ہوئی نوعیت کے بہت سے دیگر مسائل کے بارے میں بتایا گیا ۔ کمشنر سیکرٹری نے افسران کو ہدایت دی کہ آنے والے سیاحتی سیزن بالخصوص ٹیو لپ شو 2022 کیلئے پیشگی تیاریاں کریں ۔ ڈائریکٹر فلوریکلچر کشمیر نے مختلف سرگرمیوں خاص طور پر ٹیو لپ گارڈن کے حوالے سے بتایا جہاں اس سال 15 لاکھ ٹیو لپ بلب نمائش کیلئے رکھے جائیں گے ۔ انہوں نے ساکورا پروجیکٹ کی پیش رفت اور رواں سال کے کے دوران رجسٹرڈ کامیابیوں کے بارے میں بھی بتایا ۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ جاپانی آرائشی چیریوں کی خریداری کے حوالے سے ای این آئی ٹی کے فلوٹنگ کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے اور بہت جلد باغ میں شجرکاری کیلئے درخت منگوائے جائیں گے ۔ کمشنر سیکرٹری نے افسروں کو کشمیر کے تمام باغات میں ادائیگی کے گیٹ وے ٹکٹنگ /ای ٹکٹنگ کے طریقہ کار پر عمل کرنے پر زور دیا ۔ انہوں نے مزید ہدایت دی کہ محکمہ کے دائرہ اختیار پہلگام میں ڈاہلیا گارڈن ، روز اور پیونی تھیم گارڈن کے قیام کیلئے تمام ضابطہ اخلاق کو مکمل کیا جائے ۔ شیخ فیاض نے محکمہ کے تمام دفاتر میں بائیو میٹرک حاضری کے نظام کو تیزی سے نافذ کرنے پر زور دیا ۔ انہوں نے مزید ہدایت دی کہ محکمہ کی عمارت سمیت تمام اہم باغات اور پارکوں کی فیس لفٹنگ کی مشقیں ترجیحی بنیادوں پر کی جائیں ۔ کمشنر سیکرٹری نے کیپیکس کے تحت اخراجات میں نمایاں پیش رفت حاصل کرنے پر ڈائریکٹوریٹ کی تعریف کی اور تمام افسران کو اہداف کو مکمل طور پر حاصل کرنے پر زور دیا ۔میٹنگ میں ڈائریکٹر فلوریکلچر کشمیر ، ڈپٹی ڈائریکٹرز ، ایگزیکٹو انجینئر اور محکمہ کے تمام اضلاع کے افسران نے شرکت کی