ٹیولپ گارڈن سناسر میں 53000 سے زیادہ سیاحوں کی ریکارڈ آمد

رام بن//جموں و کشمیر کے دوسرا سب سے بڑے اور جموں ڈویژن کے سب سے بڑے سناسر ٹیولپ گارڈن میں اس سال سیاحوں کی بڑی تعدادآرہی ہے۔ ملک کے مختلف مقامات سے 53 ہزار سے زائد سیاحوں نے 40 کنال (5 ایکڑ) اراضی پر پھیلے دلکش سناسر علاقے کا دورہ کیا جو اپنے سبز الپائن مرغزاروں کے لیے مشہور ہے۔ 25 اقسام کے تقریباً 2.75 لاکھ ٹیولپ بلب لگائے گئے تھے۔ٹیولپ گارڈن کا افتتاح 8 اپریل کو لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ایک شاندار تقریب میں کیا۔ملک بھر سے اور یہاں تک کہ ملک سے باہر کے سیاح سناسار کے ٹیولپ گارڈن میں بڑی تعداد میں آتے ہیں جس سے اس علاقے کی سماجی و اقتصادی حیثیت میں اضافہ ہوتا ہے۔اسسٹنٹ فلوریکلچر آفیسر کے مطابق اس سال کل 53355 سیاحوں نے ٹیولپ گارڈن سناسر کا دورہ کیا ہے جن میں 21150 ملکی سیاح 32203 جموں و کشمیر سے باہر اور کچھ غیر ملکی بھی شامل ہیں۔