جموں//ٹیم جموں کے چیئرمین زورآورسنگھ جموال نے سرحدی علاقوں کادورہ کرکے متاثرہ لوگوں میں ریلیف تقسیم کی۔ دورے کے دوران زورآورسنگھ جموال نے کہاکہ بی جے پی قیادت نے سرحدی لوگوں کوبے یارومددگارچھوڑدیاہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی عدم توجہی کی وجہ سے سرحدی لوگوں کے مسائل میں روزافزوں اضافہ ہورہاہے ۔دورے کے دوران ٹیم جموں نے لوگوں میں کمبل ودیگرامدادی سامان بھی تقسیم کیا۔ جموال نے کہاکہ جموں کے لوگوں کی نمائندگی کرنے والی بی جے پیجومرکزمیں برسراقتدارہے کی طرف سے سرحدی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کیلئے کوئی خاطرخواہ اقدامات نہیں اٹھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایک طرف ڈوڈہ۔ادھمپور سے لوک سبھارکن ڈاکٹرجتندرسنگھ جومرکزی وزیرمملکت بھی ہیں اوردوسری طرف راجیہ سبھامیں حزب اختلاف لیڈرغلام نبی آزادہیں جن کاتعلق جموں وکشمیرسے ہے لیکن اس کے باوجود مرکزی حکومت لوگوں کے مسائل کوحل کرنے کیلئے کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ سیاستدان تصویرکھنچواکرواپس آجاتے ہیں لیکن عملی طورپرکچھ نہیں کرتے۔انہوں نے گولی باری سے ہوئے جانی ومالی نقصانات پرتشویش کااظہارکیا۔
ٹیم جموں کی جانب سے سرحدی لوگوںمیں امدادی سامان تقسیم
