ٹھیکیدارخواجہ عبدالغنی شال انتقا ل کرگئے
تھنہ منڈی // تھنہ منڈی کے معروف سماجی کارکن وٹھیکیدار خواجہ عبدالغنی شال گزشتہ روز طویل علالت کے بعد95برس کی عمرمیںرضائے الٰہی سے انتقال فرماگئے۔ مرحوم کی نمازہ جنازہ تھنہ منڈی کی مرکزی جامع مسجد کی جنازہ گاہ میں اداکی گئی جس میں کثیرتعدادمیں لوگوں نے حصہ لیا ۔ مرحوم موصوف با اخلاق ،صوم و صلواۃ کے پابند اور نیک شخص تھے۔ خواجہ عبدالغنی شال کی وفات پرتھنہ منڈی کی سیاسی ،سماجی تنظیموں کے علاوہ بیوپار منڈل اراکین نے تعزیت کااظہارکرتے ہوئے غمزدہ خاندان کے ساتھ یکجہتی ظاہرکی ہے۔
راجوری میں بی جے پی دفترکاافتتاح
خطہ پیر پنچال خوشحالی کی طرف بڑھ رہاہے:وبودھ گپتا
راجوری//بی جے پی لیڈروایم ایل سی وبودھ گپتانے کہاہے کہ مرکزی اورریاستی حکومت کی بہبودی پروگراموں کی بدولت راجوری پونچھ اضلاع خوشحال دورکی طرف بڑھ رہے ہیں۔ وبودھ گپتاضلع راجوری کے ٹنڈوال علاقہ میں ورکشاپ پل کے نزدیک بی جے پی دفترکی افتتاحی تقریب میں پارٹی ورکروں سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے پارٹی کارکنوں کودفترکے افتتاح کیلئے مبارکبادپیش کی۔ انہوں نے کہاکہ راجوری کے رائے دہندگان بی جے پی کے عوام دوست پروگراموں سے بخوبی آگاہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی تعمیروترقی میں یقین رکھتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ راجوری پونچھ اضلاع مرکزی اورریاستی حکومت کی عوام دوست اوربہبودی پالیسیوں کی وجہ سے تعمیروترقی اورخوشحالی کے دورکی طرف بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے پارٹی کارکنوں پربی جے پی کی پالیسیاں گھرگھرپہنچانے پرزوردیا۔ انہوں نے امیدظاہرکی کہ 2014 کی طرح 2019 میں بھی عوام عام انتخابات میں بی جے پی کواکثریت سے کامیاب کرے گی۔وبودھ گپتانے راہل گاندھی کوہدف تنقیدبناتے ہوئے ان کے بیانات کوبے بنیادقراردیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اورکانگریس کے درمیان مشترکہ چیزیہ ہے کہ یہ دونوں دہشت گردی سے پیارکرتے ہیں اسی لیے راہل گاندھی جیش محمدکے بانی کواظہرجی کہہ کرپکارتے ہیں۔اس موقعہ پر سنیل گپتا، ٹھاکر پورن سنگھ، کیپٹن سوم دت ، بھارت بھوشن وید ،ڈاکٹر نثارچوہدری، دربارچوہدری، آتم گپتا، دیو راج شرما،کپل سرل، کوشل گپتا، یوگیش شرما، کمل گپتا، کمل بخشی اورنیناشرمانے بھی خیالات کااظہارکیا۔
سوچھ بھارت ابھیان
مڈل سکول کنیال کوٹ میں بیداری لیکچرکااہتمام
راجوری //فوج کی جانب سے سوچھ بھارت ابھیان کوفروغ دینے کے مقصدسے گورنمنٹ مڈل سکول کنیال کوٹ راجوری میں بیداری لیکچراورصفائی مہم کااہتمام کیاگیا ۔اس دوران طلباء کوبتایاگیاکہ صفائی کی کیااہمیت ہے ؟اورگھروں کے گردونواح صاف ستھراکورکھناکس قدرضروری ہے ۔اس موقعہ پر طلباء پرزوردیاگیاکہ وہ سماج میں صفائی کی اہمیت کے بارے میں لوگوں کوجانکاری دیں۔اس دوران بتایاگیاکہ گندگی کی وجہ سے صحت پرمضراثرات پڑتے ہیں ۔لیکچرکے بعدسکول کے احاطے کی صفائی کی گئی جس میں طلبانے جوش وجذبے کے ساتھ حصہ لیا۔پروگرام گھروں،محلوں، گائوں ،شہروں اورملک کوصاف ستھرارکھنے کے حلف کے ساتھ اختتام پذیرہوا۔
سرنکوٹ میںفوج کی بھرتی ریلی کااہتمام
پونچھ//سرنکوٹ نشین انڈین ٹیریٹوریل آرمی میں مختلف اسامیوں کیلئے 11 مارچ تا 20 مارچ بھرتی ریلی کااہتمام کیاگیا جس میں نوجوانوں نے جوش وجذبے کے ساتھ حصہ لیا۔ بھرتی مختلف اسامیوں مثلاً کلرکس، جنرل ڈیوٹی ،ٹریڈس مین وغیرہ کیلئے ہورہی ہے جس میںاکھنور،میراماندریاں،کھڑبلی، جوڑیاں،چوکی چورا، کھوڑ، سندربنی ،کالاکوٹ ، بیری پتن ، قلعہ درہال، سیوٹ، منکوٹ، بالاکوٹ ، خواص ،منجاکوٹ، مہور، چسانہ،تھورو، حویلی، منڈی ،منکوٹ، بالاکوٹ، مینڈھراور سرنکوٹ کے نوجوان حصہ لے رہے ہیں۔ناخوشگوارموسم کے باوجود نوجوان قطاروں میں کھڑے رہ کرفوج میں بھرتی ہونے کیلئے پرعزم ہیں۔
معذوررائے دہندگان کیلئے تربیتی ورکشاپ کاانعقاد
راجوری//سسٹمیٹک ووٹرس ایجوکیشن اینڈ الیکٹورل پارٹی سپیشن (سویپ) کے تحت معذوررائے دہندگان کیلئے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کااہتمام کیاگیا جس کی صدارت ضلع الیکشن افسر راجوری محمداعجازاسدنے کی۔پروگرام کاانعقاد نوڈل افسرسویپ عبدالخبیرکی نگرانی میں کیاگیاتھا۔اس موقعہ پرخیالات کااظہارکرتے ہوئے ضلع الیکشن افسرنے کہاکہ معذورافرادسمیت ہرشہری کوووٹ کے استعمال کاحق حاصل ہے۔انہوں نے شرکاکو ووٹ کی اہمیت کے بارے میں جانکاری دی۔انہوں نے متعلقہ افسران پرزوردیاکہ وہ تمام معذورافرادکے ووٹرفہرستوںمیں اندراج کویقینی بنائیں۔انہوں نے شرکاپرزوردیاکہ وہ انتخابی عمل میں ضرورحصہ لیں۔اس دوران انڈرائیڈایپس کے بارے میں بھی جانکاری دی گئی۔
گائوخانہ میں آتشزدگی سے 7 مویشی ہلاک
راجوری//منجاکوٹ میں ایک گائوخانہ خانہ میں آتشزدگی کی واردات کے نتیجے میں 7 مویشی زندہ جھلس کرہلاک ہوگئے ہیں جبکہ مویشی خانہ جل کرخاکسترہوگیاہے ۔ذرائع کے مطابق پیراورمنگل کی درمیانی رات کومنجاکوٹ کے دیری دھاراگائوں کے محمدایوب اورمحمدصیاف کے مویشی خانہ میں اچانک آگ لگ گئی جس کی وجہ سے 5بھینسیں اور2 بیل جھلس کرہلاک ہوگئے ۔مقامی لوگوں کے مطابق مویشی خانہ اور7مویشی ہلاک ہونے سے غریب شخص کولاکھوں روپے کانقصان ہواہے۔علاوہ ازیں ایک نجی انشورنس کمپنی کے دفترمیں آتشزدگی سے نقصان پہنچاہے تاہم راجوری فائرسٹیشن کی ٹیم نے مقبول حسین کی نگرانی میں کاروائی عمل میں لاکرآگ پرقابوپالیا۔