ٹھیکوں کی الاٹمنٹ| 6رکنی کمیٹی کا سر نو قیام کو منظوری

 سرینگر// انتظامیہ نے عمومی انتظامی اور اس کے ماتحت محکموں کیلئے ٹھیکوں کی الاٹمنٹ سے متعلق6 رکنی کمیٹی کے سر نو قیام کو منظوری دی ہے۔جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ کی جانب سے جاری آرڈر کے مطابق9جنوری2020کو ایس او15کے تحت جنرل ایڈمنسٹریشن اور اس کے ماتحت محکموں کیلئے معاہدوں کی تفویض سے متعلق محکمہ جاتی کمیٹی کے قیام کو محکمہ تعمیرات عامہ کے ڈیولپمنٹ کمشنر کی سربراہی میں سر نو ہری جھنڈی دی۔آرڈر کے مطابق6 رکنی کمیٹی میں محکمہ تعمیرات عامہ کشمیر کے چیف انجینئر انسپکشنز،کالٹی کنٹرول و ڈائزئن کے چیف انجینئر، عمومی انتظامی محکمہ کے ڈائریکٹر فائنانس، جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے سپیشل سیکریٹری اور محکمہ صنعت و حرفت کے نمائندے،جو ایڈیشنل سیکریٹری کے عہدے سے کم نہ ہو و، اس کمیٹی کے ممبران ہونگے۔
 

۔2سینئرافسران تبدیل

۔4افسر سلیکشن گریڈ میں شامل

بلال فرقانی
 
سرینگر// انتظامیہ میں جموں کشمیر انتظامی سروس کے2افسران کے تبادلے عمل میں لائے گئے اورسیکریٹریٹ سروس کے4افسران کو سلیکشن گریڈ میں شامل کیا گیا۔ سرکار کی جانب سے جاری حکم نامہ کے مطابق ویج ایمپلائمنٹ پونچھ کے پروجیکٹ افسر راجیش لکھن کو تو تبدیل کرکے عمومی انتظامی محکمہ میں مزید تقرری کیلئے انتظار کرکے کی ہدایت دی گئی جبکہ اسسٹنٹ لیبر کمشنر پونچھ عابد حسین کو تبدیل کرکے ویج ایمپلائمنٹ پونچھ کے پروجیکٹ افسر کے طور پر تعینات کیا گیا۔ عابد حسین مزید احکامات تک اسسٹنٹ لیبر کمشنر پونچھ کی ذمہ داری بھی سنبھالے گے۔ عمومی انتظامی محکمہ کے پرنسپل سیکریٹری منوج کمار دیویدی کی جانب سے بدھ کو جاری ایک علیحدہ آرڈر کے مطابق جموں کشمیر سیکریٹریٹ(گزیٹیڈ) سروس دوئم(پرائیوٹ سیکریٹریوں) کے4افسراں کو سلیکشن گریڈ میں شامل کیا گیا۔آرڈر کے مطابق ان افسراں کو اس گریڈ کا اطلاق یکم جولائی2020 سے ہوگا۔افسراں میں محمد لطیف شالہ،رینو کانتا ریشی، معراج الدین راتھر اور عبدالرشید وانی شامل ہیں۔