ٹھکرائی کی بمنا منگتھلہ سڑک خستہ حالت میں ، انتظامیہ و نومنتخب ممبران لاتعلق

کشتواڑ//ضلع ہیڈکوارٹر سے محض 40کلومیٹر کی دوری پر واقع علاقہ ٹھکرائی کی بمنا منگتھلہ سڑک مقامی لوگوں کیلئے دردسر بن گئی ہے۔ اگرچہ گزشتہ سال اس سڑک کی تعمیرپرپچاس لاکھ سے زاید روپے خرچ کرنے کی بات کی جارہی تھی لیکن زمینی سطح پر کام کچھ بھی نہیں ہوا ہے۔سڑک میں جگہ جگہ پانی تالاب کی صورت میں جمع ہوتا ہے جبکہ متعدد مقامات پر پیدل سفر کرنا دور گاڑی والوں کو بھی چلنے میں مشکلات آتی ہیں۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ اگرچہ انتظامیہ تعمیر وترقی کے دعوے تو کرتی ہیں لیکن یہ سبھی دعوے زمینی سطح پر دکھائی نہیں دیتے ہیںاوردو کلومیٹر سڑک کی حالت اتنی خستہ ہونے کے باوجود بھی نہ ہی انتظامیہ اور نہ ہی نومنتخب ممبران کوئی دلچسپی دکھارہے ہیں۔لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ سے  ملوث افرد  کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سڑک کو بہتر بنانے کی اپیل کی ۔