ٹھٹھارکہ گول میں رہائشی مکان خاکستر

 
گول//یہاںعلاقہ ٹھٹھارکہ میں محمد صادق حجام ولد مشتاق احمد حجام کے رہائشی مکان میں اُس وقت آگ لگی جب گھر میں جلائے ہوئے دئیے کی وجہ سے آگ پھیلی اور پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ گھر میں موجود افراد خانہ کی چیخ و پکار کی وجہ سے لوگ آئے اور وہ بچائو کاروائیوں میں لگے تا ہم یہاں پر موجود مال مویشی جن میں دو گائیں ، تین بکریاں ، چار بھیڑ اور بیس کے قریب مرغے اس واردات میں ہلاک ہو گئے۔ گھر میں موجود باقی سامان بھی راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہو گیا ۔ تا ہم لوگوں کی کوشش کے بعد آگ کو مزید پھیلنے سے بچا لیا گیا ۔متعدد سیاسی ،سماجی و دینی تنظیموں نے اس حادثہ پر گہرے رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ و حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ متاثرہ کنبہ کو فوری طور پر مالی امداد فراہم کرے کیوں کہ ان کا تمام اثاثہ اور مال مویشی و گھریلو ساز و سامان جل گیا ہے ۔ اس کے علاوہ مکان کی تعمیر نو کے لئے عمارتی لکڑی وغیرہ کی فراہمی کی بھی مانگ کی ہے تا کہ جلد از جلد وہ اپنا مکان تعمیر کر سکیں۔