ٹھاٹھری کلہوتران شاہراہ پر ملکپورہ کے نزدیک پل کی مرمت شروع | ٹریفک کی آمدورفت پرلگی روک ، 5 دن تک ملتوی رہنے کا امکان

ڈوڈہ //ٹھاٹھری کلہوتران شاہراہ پر ملکپورہ کے نزدیک خستہ حال پل کی ازسر نو مرمت کا عمل آج سے شروع ہو گی جس کے باعث شاہراہ پر ٹریفک بحال کرنے میں 4/5دن کا وقت لگ سکتا ہے۔اس دوران انتظامیہ نے لوگوں سے غیر ضروری سفر کرنے سے احتیاط کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے ایمرجنسی سروسز کے لئے محکمہ صحت سے دونوں اطراف سے ایمبولینس گاڑیاں دستیاب رکھنے کی ہدائت دی۔ایس ڈی ایم گندوہ ڈاکٹر پریتم لال تھاپا کی جانب سے جاری ایک حکمنامہ میں پل کی ازسر نو مرمت کے لئے آج سے یکم جون تک ٹریفک بند رکھنے کی ہدائت دیتے ہوئے ایس ڈی پی او سے دونوں طرف سے پولیس کی خصوصی دستوں کی تعیناتی کو یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔انہوں نے تعمیرات عامہ کو 24×7 کام جاری رکھنے و بی ایم او کو دونوں اطراف سے دو دو ایمبولینس گاڑیاں دستیاب رکھنے کی ہدائت دی۔ واضح رہے کہ مطابق ستر کی دہائی میں تعمیر بیس میٹر لمبا پل سب ڈویڑن گندوہ کو بیرونی دنیا سے جوڑنے کا واحد ذریعہ ہے.اور متعدد بار اس پل کو لے کر کشمیر عظمیٰ نے بھی ملٹی میڈیا و اخبار کے ذریعے یہ معاملہ ابھارا جس کے بعد انتظامیہ نے اس کی مرمت کا عمل شروع کیا۔