ٹھاٹھری کلہوتران شاہراہ پر حادثہ | غرقاب افراد کی تلاش دوسرے روز بھی جاری رہی

 

اشتیاق ملک

ڈوڈہ //ٹھاٹھری کلہوتران شاہراہ پر مچھی پال کے نزدیک منگل کے روز ٹرک حادثہ میں غرقاب ہوئے دو افراد کی تلاش آج دوسرے روز بھی جاری رہی تاہم کوئی سراغ نہیں ملا۔تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح جموں سے گندوہ کی طرف آرہا ایک مال بردار ٹرک مچھی پال کے نزدیک حادثہ کا شکار ہو کر تین سو فٹ نیچے مقامی دریا میں جا گرا جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت دو افراد لاپتہ ہوئے ہیں۔

منگل کے بعد بدھ کے روز بھی خراب موسم کے باوجود امدادی کاروائی جاری رکھی جس میں پولیس، ایس ڈی آر ایف، سیکورٹی فورسز و مقامی لوگوں نے حصہ لیا. اس دوران تحصیلدار درابشالہ ارشاد احمد بھی جائے وقوعہ پر موجود رہے۔

کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے تحصیلدار نے کہا کہ امدادی کاروائی صبح دس بجے شروع کی گئی اور شام پانچ بجے تک جاری رہا لیکن اس دوران کوئی سراغ نہیں ملا۔انہوں نے کہا کہ مسلسل بارش سے پانی میں بھی اضافہ ہوا ہے لیکن اس کے باوجود ان کی تلاش کو جاری رکھا۔