ٹھاٹھری ڈیولپمنٹ فرنٹ نے پلوامہ واقعہ کی مذمت کی

ڈوڈہ // ٹھاٹھری ڈیولپمنٹ فرنٹ نے پلوامہ واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورا ملک سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑا ہے۔فرنٹ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فرنٹ سی آر پی ایف کانوائے پر ہوئے اس خطر ناک دہشت پسندانہ حملہ کی شدید مذمت کرتی ہے۔فرنٹ لیڈران نے کہا کہ ملک کو سیکورٹی فورسز کے رول کی ستائش کرنی چاہئے۔ فرنٹ کے ممبران آر آر منہاس،ایڈوکیٹ جیت سنگھ ٹھاکور، لیاقت علی، بہاری لعل بھگت اور یوگ راج شرما نے بھی اس واقعہ کی سخت مذمت کی۔انہوں نے کہا ہے کہ پوری قوم سیکورٹی فورسز کے پیچھے کھڑی ہے اور کہا کہ ملک اس بزدلانہ حملہ میں ملوث لوگوںکو موافق جواب دینے کا منتظر ہے۔انہوں نے عوام سے اس واقعہ پر اپنے غم و غُصہ کا اظہار پُر امن طور سے اکٹھا ہو کر کرنے کی اپیل کی۔انہوںنے لوگوں سے بھائی چارہ قائم رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام کرنے کی اپیل کی۔