ٹھاٹھری میونسپل چنائوکیلئے کانگریس کے اُمیدواروں کی فہرست جاری

 ٹھاٹھری؍؍جموں وکشمیرپردیش کانگریس کمیٹی کے نایب صدر ورکن اسمبلی اندروال غلام محمد سروڑی نے پیرکے روز میونسپل کمیٹی ٹھاٹھری کے چنائو کیلئے اُمیدواروں کی فہرست جاری کی۔پارٹی کی جانب سے اجری پریش بیان کے مطابق فہرست میں زینفہ بیگم زوجہ مرحوم عبدالمجید عمر60سال وارڈنمبرایک سے ،اصغرحسین کھانگی ولد مرحوم شکردین عمر46سال وارڈدوسے، وسیم الحق ولد عبدالحق زرگروارڈ3سے، سایماں بیگم زوجہ عنایت اللہ وارڈ4، نیک عالم بھٹ ولد مرحوم دلاور بخش وارڈ5، مشکور احمد ولد مرحوم عبدل سبحان وارڈ6منور دین ولد عبدالغنی بھٹ وارڈ7سے چنائو لڑیں گے۔فہرست جاری کرنے سے  قبل سروڑی نے متعددمقامات پرعوامی میٹنگیں منعقدکرتے ہوئے میونسپل چنائوکی مہم کوایک نئی سمت ورفتار دی۔سروڑی نے خطاب میں کہاکہ کانگریس نظریات واخلاقیات والی جماعت ہے اورپارٹی تنظیمی ضوابط پرعمل پیرارہتی ہے۔اُنہوں نے تمام پارٹی لیڈران سے پارٹی قواعد وضوابط پرعمل پیراہونے کی تلقین کرتے ہوئے کہاکہ تنظیمی نظم ونسق کااحترام اہم ہے کیونکہ کانگریس ملک کی خادم ہے،اس پربڑی ذمہ داری ہے۔سروڑی نے لوگوں سے ٹھاٹھری میونسپل چنائوکیلئے تیاررہنے کی تلقین کی۔اُنہوں نے کہاکہ عوام کی حقیقی ترجمان جماعت صرف چناوی مہم میں ہی عوام تک نہیں پہنچتی بلکہ ہروقت اس کے لیڈران کارکنان عوام میں ڈٹے رہتے ہیں ۔اس موقع پردرجنوں سیاسی لیڈران وکارکنان نے ٹھاٹھری میونسپل حدود سے کانگریس میں شمولیت اختیارکی۔نئے کارکنان کوخوش آمدیدکہتے ہوئے سروڑی نے اُمیدظاہرکی کہ نئے لیڈران کی آمدسے ٹھاٹھری میں پارٹی مزیدمضبوط ومستحکم ہوگی۔اس موقع پرکانگریس میں شمولیت اختیارکرنے والوں میں غلام حسین بھٹ، منگتاشیخ، منور دین، عنایت اللہ، جمال دین، عبداللطیف، منظور احمد، جاوید احمد،عبدالمجید،منصور احمد، عمران احمد،جاوید احمد، محمد امین، شبیر احمد ، خالد حسین، محمد آمین، ساحیل حسین ودیگران قابل ذکرہیں۔اس موقع پراصغرحسین خانکی، محمد اقبال کین، اخترحسین خوروائی، حاجی محمد مقبول بھٹ، حاجی حسین بھٹ، چمن لال، بلال احمد شیخ، ارشاد احمد بھٹ، پرویز احمد بھٹ، وسیم الحق، عاشق حسین، امتیاز احمد شیخ، شفاشیخ، فاروق احمد بھٹ، جاوید احمد بھٹ ویدگران بھی موجودتھے۔