ٹھاٹھری اور گندو میں پولیس کا عوامی دربار

کشتواڑ//ایس ایس پی ڈوڈہ محمد شبیر نے ایڈیشنل ایس پی بھدرواہ راجندر سنگھ اور ایس ڈی پی او گندو سنی گپتا کے ہمراہ ٹھاٹھری اور گندو میں ایک عوامی دربار کا اہتمام کیا۔ٹھاٹھری اور گندو کے مختلف سیاسی و سماجی طبقوں سے تعلق رکھنے والے عوام کی بھاری تعداد نے ان اجلاسوں میں شرکت کی۔میٹنگ کا مقصد پولیس۔عوا می ر شتوں کو مستحکم بنانے کے ساتھ ساتھ یوم جمہوریہ تقریب پُر امن طریقہ سے منعقد کرنا تھا۔اجلاس میں شرکا نے اپنے مُختلف مسائل اُبھارے جن میں پانی اور بجلی کی باقاعدہ سپلائی ،جکیاس اور گندو چلی میں کرائم پولیس پوسٹ قائم کرنے، ٹریفک حادثات میں کمی لانے،ناجائز شراب کی فروخت پر پابندی لگانے، ٹھاٹھری بس اسٹینڈ کی تعمیر ،ایس پی اوز کے مشاہرہ میں اضافہ کرنے جیسے مسائل شامل ہیں۔ایس ایس پی ڈوڈہ محمد شبیر نے شرکا کو یقین دلایا کہ انکے عام مطالبات سول انتظامیہ کو حل کرنے کے لئے سونپے جائیںگے جبکہ پولیس سے متعلق مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ایس ایس پی نے شرکا پر اصرار کیا کہ وہ موٹر سائیکلوں پر سورا نوجوانوں کو ٹریفک قوانین پر عمل کرنے ،ہیلمٹ پہننے اور تیسری سواری بٹھانے سے اجتناب کرنے کی ہدایت دیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈوڈہ پولیس ضلع میں ٹریفک حادثات کو کم کرنے کے لئے قومی شاہراہ اور دیگر لنک روڈوںپر چوبیس گھنٹے گاڑیوں کی چیکنگ کر رہی ہے۔ اس سلسلہ میں ڈوڈہ پولیس نے عوام کا تعادن طلب کیا ،تاکہ ڈرائیوروں کی جانب سے اوور لوڈنگ اور تیز رفتاری کی بدعت پر قابو پایا جا سکے۔انہوںنے عوام سے یوم جمہوریہ کے پیش نظر چوکس رہنے کی صلاح دی اور عوام کو کسی بھی مجرم ،شرپسند عناصر کی اطلاع بروقت فراہم کرنے کے لئے کہا گیا ،تاکہ پولیس کے ہاتھ مستحکم ہو جائیں گے۔انہوںنے علاقہ میں امن و امان قائم رکھنے اور نوجوانوں کو جرائم یعنی کہ شراب، منشیات ،سمگلنگ ،غفلت شعاری سے گاڑیاں چلانے سے پاک سماج کی تعمیر میں تعاون دینے کی اپیل کی،تاکہ ضلع میں جرائم سے پاک ماحول قائم کیا جا سکے۔لوگوں نے ڈوڈہ پولیس کے رول کی سراہنا کرکتے ہوئے ایسے اجلاس باقاعدگی سے منعقد کرنے کے لئے کہا۔