ٹکی پورہ لولاب میں کمسن بچی غرقآب

کپوارہ//شمالی ضلع کپوارہ کے ٹکی پورہ لولاب میں ایک کمسن بچی غرقآب ہوگئی۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ٹکی پورہ لولاب میں ایک 12سالہ بچی ثانیہ جان دختر شمس الدین بٹ مقامی نالہ مانچھر کے کنارے سے جارہی تھی کہ اس دوران پھسل کر نالہ میںڈوب کرغرقآب ہوگئی ۔ مقامی لوگو ں نے ثانیہ کی تلاش شروع کی اور بعد میں نالہ سے بر آمد کر کے سب ضلع اسپتال سوگام میں علاج و معالجہ کے لئے دا خل کیا تاہم وہاں تعینات ڈاکٹرو ں نے انہیں مردہ قرار دیا ۔ثانیہ کی لاش جب اپنے گائو ں ٹکی پورہ پہنچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا ۔