ٹکسن گلاب گڑھ سڑک ایک ہفتہ سے بند

مہور//ٹکسن سے گلاب گڑھ کو جانے والی سڑک گُذشتہ ایک ہفتہ سے بند پڑی ہوئی ہے۔گلاب گڑھ علاقہ میںایسے بہت سے مریض ہیں جنھیں بہتر طبی معائینہ کے لئے جموں جانے کی ضرورت ہے لیکن بد قسمتی سے سڑک بند ہونے کی وجہ سے انکی حالت تشویش ناک بن گئی ہے ،یہاں تک کہ گلاب گڑھ کے برنسال موضع میں تین ،چار مریض لقمہءاجل بن گئے ہیں۔مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ہم نے اس سلسلہ میں ایس ڈی ایم سے رابطہ کیا ، تو انہوں نے کہا کہ سڑک کو 31جنوری تک کھولا جائے گا کیونکہ31جنوری کو برفباری کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے سڑک کھولنے کا مطالبہ کیا ہے اور متنبہ کیاہے کہ اگر سڑک نہیں کھولی گئی تو وہ سڑک پر احتجاج کرنے کےلئے مجبور ہو جائیںگے۔جب ڈی سی ریاسی سے اس سلسلہ میں رابطہ کیا تو انہوںبتایا کہ وہ اس سلسلہ میں حکام کے ساتھ براہ راست رابطہ کریں گے،تاکہ اس سڑک کو فوری طور سے کھولا جائے۔