ٹکسن مہور میں پانی کی عدم دستیابی

مہور//مہور کے گاو¿ں ٹکسن میں لوگوں کو کئی دنوں سے پانی دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق کئی دنوں سے لوگوں کو پانی سپلائی نہیں دی جارہی ہے جس سے لوگوں کو کئی کلومیٹر کی دوری سے پانی لانا پڑ رہا ہے۔مقامی شخص محمد رفیق ڈرﺅر نے کشمیر اعظمیٰ کو بتایا اگرچہ لائین مین کو پانی سپلائی کیلئے کہا جائے تو وہ پانی نہیں چھوڑتا ۔ لوگوں نے محکمہ کے اعلیٰ افسران تک یہ بات پہنچائی پھر بھی محکمہ خاموش تماشائی بنا بیٹھا ہے۔اسی طرح بھٹوئی کے وارڈ نمبر 5 دالوالی کے لوگوں کی شکایت ہے ان کو بھی پانی کی شدید قلت پائی جا رہی ہے ان لوگوں کا کہنا ہے اس علاقہ میں کچھ ایسے سیاسی لوگ ہے جو پانی کی پائپوں کو ان غریب لوگوں تک پہنچنے نہیں دیتے اس علاقہ کے لوگ ابھی بھی کئی کلومیٹر دور چشموں سے پانی لارہے ہیں۔ٹکسن کے لوگوں کی شکایت کے حوالے سے جب کشمیر اعظمیٰ نے جے ای پی ایچ ای محمد اصغر سے بات کی توانہوں نے بتایا کہ ان کی طرف سے ٹکسن میں پانی بند کرنے کی وجہ لوگ محکمہ کو کرایہ نہیں دے رہے ہیں جس کی وجہ سے محکمہ نے پانی سپلائی کرنا بند کردی ہے۔وہیں دوسری طرف سے جب کشمیر اعظمیٰ نے xen پی ایچ ای درماڑی سے بات کی انہوں نے بتایا ان کے نوٹس میں ایسی کوئی بات نہیں آئی ہے وہ اس حوالے سے جے ای سے بھی بات کریںگے۔