ٹکر کپوارہ میں خاتون کی خود کشی

 کپوارہ//کپوارہ قصبہ سے ایک کلو میٹر دو ر ٹکر میں اس وقت کہرام مچ گیا جب ایک شادی شدہ خاتو ن نے طلاق کے معاملہ پر خود کشی کر لی ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ٹکر کپوارہ کی ایک خاتون کی شادی کئی سال قبل سوپور میں ہوئی اور وہا ں وہ دو بچو ں کی ماں بن گئی ۔لواحقین نے مذکورہ خاتون کے سسرال والو ں پر الزام لگایا کہ انہو ں نے شادی کے بعد گلشن پر انتہائی ظلم و ستم ڈھائے جس کی وجہ سے اس کی زندگی اجیرن بن گئی تھی ۔لواحقین کا کہنا ہے کہ جمعرات کو اس کے شوہر نے اپنی اہلیہ کو کپوارہ ساتھ لایا جہا ں سے وہ ٹکر آگئے اور اسکے ہاتھ میں کچھ کا غذات تھما دے اور خود مکان کے صحن سے ہی چلا گیا ۔لواحقین کا کہنا ہے کہ جو ں ہی ان کی بیٹی نے کاغذات دیکھے تو وہ اپنا طلاق دیکھ کر دم بخود ہوگئی ۔لواحقین نے  بتا یا کہ شام دیرگئے وہ اچانک مکان کے دوسرے منزل پر گئی اور کچھ دیر تک واپس نہیں آئی جس کے بعد اہل خانہ انہیں ڈھونڈنے کے لئے مکان کے اوپر ی منزل پر گئے جہا ں اس نے اپنے آپ کو پھانسی دیکر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ۔خاتون کی موت پر علاقہ میں کہرام مچ گیا اور لواحقین نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے تمام قانونی لوازمات پورا کر نے کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالہ کر دیا اور معاملہ کی نسبت کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ۔اس دوران عوامی حلقوں میں آئے روز حوا کی بیٹیو ں کی خود کشی کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے معاملو ں پر فوری طور روک لگنی چایئے اور خود کشی کر انے کے معاملوں میں ملوث افراد کو کڑی سے کڑی سزا دینی چایئے ۔پولیس نے معاملہ کی نسبت ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 64/2018US 306RPCدرج کر کے تحقیقات شروع کی ۔