ٹوکیو پیرالمپکس: ٹیبل ٹینس کھلاڑی بھاوینا بین اور سونل بین میچ ہار گئیں

ٹوکیو//ہندوستانی ٹیبل ٹینس کھلاڑیوں سونل بین منو بھائی پٹیل اور بھونابین ہنسمکھ بھائی پٹیل نے بدھ کو یہاں ٹوکیو پیرالمپک گیمز 2020 میں اپنے اپنے گروپوں میں خواتین کے سنگلز کے ابتدائی میچ ہارگئے ۔ خواتین کے زمرے کے تیسرے ڈویژن میں حصہ لینے والی سونل بین کو ریو پیرالمپک میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی چین کی لی کوان کے ہاتھوں 3-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ بھاوینابین کو خواتین کی چوتھی ڈویژن میں چین کی عالمی نمبر ایک پیرا ٹیبل ٹینس کھلاڑی چین کی چاؤ ینگ سے 3-11 ، 9-11 ، 2-11 سیدھے سیٹوں میں ہارگئیں۔ سونل بین نے اپنے پہلے میچ کے ابتدائی لمحات میں 3-2 کی برتری کے ساتھ اچھی شروعات کی لیکن بعد میں اس نے اپنی لے کھو دی، عالمی نمبر چار لی کوان سے 9-11 ، 11-3 ، 15-17، 7۔11-4۔11 سے ہارگئی۔ سونل بین کا اگلا مقابلہ جمعرات کو جنوبی کوریا کی لی می گیو سے ہوگا جبکہ بھووینابین کا اگلا مقابلہ برطانیہ کی میگن شیکلٹن سے ہوگا۔ واضح رہے کہ تیسرے اورچوتھے زمرے میں مقابلہ کرنے والے کھلاڑی وہیل چیئر پر ہوتے ہیں۔ تیسرے درجے کے کھلاڑیوں کا پوزیشن پر کوئی کنٹرول نہیں ہوتا ، جبکہ چوتھے زمرے میں حصہ لینے والے مکمل طور پر فعال بازوؤں اور ہاتھوں سے زیادہ پوزیشن کنٹرول رکھتے ہیں۔یواین آئی