سرینگر // قومی تحقیقاتی ایجنسی(این آئی اے) نے ٹورسٹ سینٹر پر24نومبر 2018کو حملہ کرنے کی کوشش میں ملوث 4نوجوانوں کیخلاف فرم جرم عائد کیا ہے۔این آئی اے کا دعویٰ ہے کہ یہ تینوں داعش کیساتھ منسلک تھے اور اس گروہ میں شامل دیگر تین جنگجو اشفاق احمد صوفی، پرویز احمد بٹ، اور آصف نذیر ڈار سیکورتٰ فورسز کیساتھ مسلح تصادم آرایوں میں مارے گئے۔جن چار افراد کیخلاف جموں کی خصوصی این آئی اے عدالت میں چارج شیٹ داخل کیا گیا ہے ان میںطاہر احمد خان چندری گام ترال،حارث مشتاق خان ساکن واتھورہ چاڑورہ ،آصف سہیل نداف ساکن رعنا واری سرینگر کے علاوہآصف مجید خان ساکن دیو آنگن سنگین حول شامل ہیں۔