ملبورن/ بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والے مقابلے ہمیشہ دلچسپ ہوتے ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے میچوں میں ہمیشہ شائدین کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان اکتوبر میں ہونے والے ٹوئنٹی 20ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے میں ہونے والے میچ کے ٹکٹ چند گھنٹوں میں ہی فروخت ہوگئے۔آسٹریلیا میں ہونے والے ٹوئنٹی 20ورلڈکپ 2022 کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوگیا ہے۔بھارت اور پاکستان کے میچز کے ٹکٹس فروخت ہوگئے۔شائقین کرکٹ نے پاک بھارت میچ کی ایڈوانس بکنگ کروائی ہوئی تھی، ایونٹ کے 2لاکھ سے زائد ٹکٹس ایڈوانس بکنگ پر فروخت ہوئے۔خیال رہے کہ ٹوئنٹی 20ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ 23اکتوبر کو ملبورون کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ 2021میں منعقد ہوئے ٹوئنٹی20ورلڈکپ میں پاکستان نے بھارت کو ہرایا تھا اور یہ پہلی بار تھا جب پاکستان نے کرکٹ کی تاریخ میں ورلڈکپ کے دوران ہندوستان کیخلاف کسی میچ میں جیت حاصل کی تھی۔ بھارت کیخلاف ورلڈکپ جنکس توڑنے والی پاکستانی ٹیم کو گذشتہ سال کافی پذیرائی ملی۔ پاکستان کے سرکردہ بلے باز محمدحفیظ نے ریٹائرمنٹ لیتے ہوئے کہا تھا وہ انتہائی خوش نصیب کھلاڑی ہیں جو اُس ٹیم کا حصہ تھے جس نے بھارت کیخلاف ورلڈکپ میچ میں جیت حاصل کی تھی۔
ٹوئنٹی 20ورلڈکپ2022
