کنگن//کنگن کے ٹنگہ چھتر میں پانچ برس سے نالہ سندھ پر پل تشنۂ تکمیل ہے جس کے نتیجے میں اب مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ایک عارضی پل تعمیر کیا ۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ اسمبلی الیکشن کے دوران اُن کے ساتھ وعدہ کیا گیا تھا کہ پل پر جلد کام شروع کیا جائے گا لیکن الیکشن کے بعد کچھ نہیں ہوا۔مقامی سرپنچ محمد عامر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اگربستی میں درد ذہ میں مبتلا کوئی خاتون یا کسی مریض کو علاج و معالجہ کے لئے کنگن ہسپتال لے جانا پڑتا تھا جس کیلئے اکہال کنگن راستہ اختیار کرلینا پڑتا تھا۔ سرپنچ نے کہا کہ اکہال پل کو جب سے محکمہ آر اینڈ بی نے غیر محفوظ قرار دیا تھاتب سے ٹنگہ چھتر کے لوگوں کو بڑے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نالہ سندھ کو عبور کرنے کے لئے ایک عارضی پل تعمیر کیا اور جب نالہ سندھ میں پانی کی سطح بڑجائے گی تو یہ پل بھی ڈہہ جائے گا۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ پل پر جلد سے جلد کا م دوبارہ شروع کیا جائے تاکہ لوگوں کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ٹنگہ چھترکنگن میںاپنی مدد آپ کے تحت عارضی پل تعمیر
