ٹنگڈار ٹیٹوال سڑک آمدورفت کیلئے بند

سرینگر//حالیہ بارشوں کے نتیجے میں ٹنگڈار ٹیٹوال سڑک پچھلے تین روز سے گاڑیوں کی آمد ورفت کیلئے بند پڑی ہے ، جس کے نتیجے میںعوام کوشدیدمشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔مقامی لوگوں نے اس حوالے سے سنیچر کو تحصیل آفس کرناہ میں دھرنا دیا ۔دھرنا پر بیٹھے لوگوں نے کہا  کہ تین دن سے سڑک بند ہے اور سڑک کو آمدورفت کے قابل بنانے کیلئے محکمہ بیکن لیت و لعل سے کام لے رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ٹیٹوال اور اس کے ملحقہ علاقوں کے لوگوں کو کام کاج کے سلسلے میں پیدل ٹنگڈارتحصیل آفس تک جانا پڑتا ہے جبکہ ٹیٹوال ،سیماری اور بیاڑی کے مریضوں کو چارپائی پرٹنگڈار سب ضلع ہسپتال تک لے جانا پڑتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیٹوال علاقے کو سرکار نے نظر انداز کرلیا ہے اور لوگوں کے مشکلات دور کرنے کے حوالے سے کوئی اقدام نہیں کیا جاتا ہے ۔