کپوارہ // کرناہ سیکٹر میں فائر بندی کی خلاف ورزی کے دوران ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوا۔پولیس کا کہنا ہے کہ کرناہ کے ٹنگڈار سیکٹر میں نوا گبرہ علاقے میں لائن آف کنٹرول پر جال پوسٹ پر تعینات 20جاٹ سے وابستہ اہلکاروں پر پاکستانی فوج نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سپاہی پشپندر سنگھ ساکن متھرا اتر پردیش شدید زخمی ہوا ، جسے فوری طور پر بیس اسپتال بادامی باغ منتقل کردیا گیا جہاں وہ سہ پہر ساڑھے تین بجے دم توڑ بیٹھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ سپاہی پر سنیپر رائفل سے نشانہ بنایا گیا تاہم فوج کا کہنا ہے کہ در اصل دراندازی کی کوشش کی گئی لیکن مذکورہ اہلکار نے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی اور اپنی جان دیدی۔ادھر پلوامہ میں رات دیر گئے فائرنگ کی آوازیں سنائی دی گئیں۔ معلوم ہوا ہے کہ ایس ایس پی آفس کے باہر سیکورٹی فورسز نے شک کی بنا پر ہوامیں چند فائر کئے۔ فائرنگ سے ملحقہ علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ٹنگڈار سیکٹر میں فائر بندی کی خلاف ورزی
