ٹنگمرگ کے معروف فارماسسٹ فوت | سماج سے وابستہ مختلف شعبوں کا اظہار تعزیت

ٹنگمرگ// پرائمری ہیلتھ سنٹر گلمرگ میں تعینات سینئر فارماسسٹ ہلال احمد خان( المعروف بٹہ خان ) ساکن کاتجن کنزر پیرکو انتقال کرگئے ۔موصوف دن بھراپنی ڈیوٹی انجام دینے کے بعد جونہی شام کو گھر پہنچے تو انہوں نے سینے میں دردمحسوس کیا۔ اُسے فوری طور صدر اسپتال سرینگر پہنچایا گیا جہاں وہ دران شب اُن کی حرکت قلب بند ہوگئی ۔اُن کے انتقال کی خبر ٹنگمرگ میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور پورے قصبے میں صف ماتم بچھ گئی۔ گزشتہسال موصوف کی اہلیہ انتقال کرگئی تھیں ۔اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر جی این ایتو ،چیف میڈیکل افسر بارہمولہ، ایس ڈیم ایم گلمرگ شبیر الحسن ،تحصیلدار ٹنگمرگ نثار رسول، بلاک میڈیکل افسر ٹنگمرگ ڈاکٹر صبیحہ وانی،بلاک میڈیکل افسر کنزر ڈاکٹر رقیہ شوکت، ڈی پی این سربراہ غلام حسن میر،سابق ممبر اسمبلی گلمرگ محمد عباس وانی،نیشنل کانفرنس کے صوبائی سیکریٹری شوکت احمد میر ،فاروق احمد شاہ،پی ڈی پی لیڈر شبیر احمد میر، پروفیسر عبدالجبار گکہامی ،سابق ایجیک چیئرمین عبدالقیوم وانی، ٹیچرس فورم ٹنگمرگ، کنزر ،رہبر تعلیم ٹیچرس فورم ٹنگمرگ، ٹریڈرس ایسوسی ایشن گلمرگ، ٹنگمرگ، چندی لورہ، کنزر، منیجر گلمرگ گنڈولہ پروجیکٹ سہیل رشید وانی ، چیئرمین میونسپل کمیٹی کنزر عبدالکریم ڈار، بلاک ڈیولپمنٹ کونسلر ٹنگمرگ عبدالغنی میر ،بی ڈی سی کنزر مرزا آفتاب بیگ، محکمہ صحت کے ملازمین اور ٹنگمرگ ورکنگ جرنلسٹ ایسو سی ایشن نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار کنبے سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ دریں اثناء سوگوار کنبے نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظرتعزیت پرسی کیلئے ان کی رہائش گاہ پر نہ آئیں۔