ٹنگمرگ میں3مساجد میں نقب زنی

سرینگر//ٹنگمرگ میں نقب زنوںنے دوران شب جامع مسجد وار پورہ ، مسجد شریف گوئی وارہ ٹنگمرگ اور زیارت نقش بانڈی پورہ میں سیف  توڑ کر نقدی رقم اور دیگر سامان اڑالیا ۔ مقامی لوگوں نے تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح سے اگر نقب زن اللہ کے گھر کو نہ بخشیں گے تو عام لوگوں کو کیا دیکھیں گے ۔ لوگوںنے اس سلسلے میں پولیس کے اعلیٰ افسران سے مداخلت کی اپیل کی ۔سی این آئی