ٹنگمرگ میں کرنٹ لگنے سے6کتے ہلاک

ٹنگمرگ// منی سکریٹریٹ ٹنگمرگ میں حالیہ پارلیمانی الیکشن کے دوران فورسز نے اپنی حفاظت کیلئے عارضی طور خاردار تاراُس وقت 6 کتوں کی ہلاکت کا سبب بن گئی جب اس خار دارتارسے کرنٹ گزررہی تھی ۔ادھر سیاحتی مقام گلمرگ میں اتوار کو جوہرا ہوٹل کے نزدیک ریچھ نے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ایک ملازم غلام احمد لون ولد محمد سلطان لون ساکنہ گرٹہ بل دیجی ٹنگمرگ پر حملہ کرکے زخمی کردیا ہے۔ زخمی ملازم کو پرائمری ہیلتھ سنٹر گلمرگ سے ٹنگمرگ اوربعد میں علاج ومعالجہ کی خاطر سکمز منتقل کیا گیا ۔ادھر ٹنگمرگ کی شمس کالونی فیروزپورہ، چندی لورہ اور اوگمونہ کنزرمیں ریچھوں کی موجودگی سے لوگ کافی خوفزدہ ہیں۔