ٹنگمرگ//محکمہ وائلڈ لائف ٹنگمرگ کے ڈیلی ویجر ملازمین نے گزشتہ ایک سال سے رکی پڑی تنخواہ ادا نہ کرنے پر محکمہ کے خلاف خاموش احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دیگر ملازمین کی طرح ڈیوٹی بخوبی انجام دیتے ہیں تاہم گزشتہ ایک سال سے اُن کی تنخواہیں بند ہیں۔ٹنگمرگ میں تعینات محکمہ وائلڈ لائف کے ڈیلی ویجر ملازمین نے ایک سال کی رکی پڑی اجرتیں عید سے قبل ادا کرنے کا مطالبہ کیا ۔