ٹنگمرگ میں نقب زنی کی واردات

 ٹنگمرگ//ٹنگمرگ میں نقب زنی کی ایک واردات میں ماڈرن شاپنگ کمپلیکس میں قائم الشفا ء ایورویدک دوکان سے ادویات اور نقدی اڑالی ہے۔چند روز قبل ہی نقب زنوں نے قریشی میڈیکل ہال سے بھی ادویات اور نقدی اڑائی تھی۔ ٹنگمرگ پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔ادھر ٹریڈرس ایسوسی ایشن ٹنگمرگ نے نقب زنی میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کے علاوہ بازار میں شبانہ گشت بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ادھر چندی لورہ ٹنگمرگ  میں بابا پیام الدین میموریل سیکنڈری اسلامک ایجوکیشنل انسٹچوٹ کی عمارت کو نامعلوم افراد نے آگ لگانے کی کوشش کی ہے جس سے عمارت کو جزوی نقصان پہنچا ۔