ٹنگمرگ میں محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج

 ٹنگمرگ //ٹنگمرگ میں محکمہ بجلی میں کام کررہے عارضی ملازمین نے انہیںمستقل نہ کرنے کی وجہ سے محکمہ کے خلاف احتجاج کیا۔انہوں نے اپنی مستقلی میں ہورہی تاخیر پر ٹنگمرگ رسیونگ اسٹیشن کے سامنے صدائے احتجاج بلند کیا۔احتجاجی عارضی ملازمین نے بتایا کہ وہ گزشتہ کئی برسوں سے نہایت کم اجرت پر ڈیوٹی دیتے ہیں تاہم محکمہ بجلی انہیں مستقل نوکری فراہم کرنے میںلیت ولعل سے کام لے رہاہے جس کی وجہ سے وہ زبردست پریشانی کے عالم میں مہنگائی کے اس دور میں زندگی بسر کررہے ہیں۔احتجاجی ملازمین نے ایل جی انتظامیہ سے انہیں مستقل نوکری فراہم کرنے کامطالبہ کیاہے۔