ٹنگمرگ میں سیمنٹ کا کھمبا ٹوٹ گیا

ٹنگمرگ//شمالی کشمیر کے ٹنگمرگ علاقے میں جمعہ کواس وقت کہرام مچ گیا جب ایک المناک واقعہ میں دو کمسن بچیاں مکان کے بر آمدے  کے کھمبے کے نیچے دب کر لقمہ اجل بن گئیں ۔ یہ واقعہ کٹی پورہ ٹنگمرگ گائوں میں پیش آیا۔ دو کمسن ماسیری 7 سالہ عرفی رشید دختر عبدالرشید ملک  اور6سالہ صالح مختار دختر مختار احمد ملک مکان کی دوسری منزل کے بر آمدے پر کھیل کود میں مصروف تھی کہ اچانک بر آمدے کا سیمنٹ کا کھمبا(Pillar ) ٹوٹ کر دونوں پر گرگیا اوردونوں کمسن بچیاں اس کے نیچے دب گئیں ۔ اس موقعہ پر گائوں میں آہ و بکاہ ہوئی اور قیامت کے مناظر پیش آئے ۔ اگر چہ سیمنٹ کت ٹوٹے ہوئے کھمبے کو مقامی لوگوں نے ہٹایا اور بچیوں کو باہر نکالا لیکن انکی موقعہ پر ہی موت واقع ہوئی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہے اور حقائق جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔