ٹنگمرگ میں خودسوزی کا واقعہ

 ٹنگمرگ //ٹمشتاق الحسن //ٹنگمرگکے ایک شہری نے ایک خودساختہ پیر کی طرف سے مبینہ طور تنگ طلب کئے جانے کے بعدخود پرمٹی کاتیل چھڑک کر خودکشی کی اور اس سے قبل ویڈیو بناکر اُسے سوشل میڈیا پرجاری کیا جو زبردست وائرل ہوا۔ٹنگمرگ سے آٹھ کلومیٹردوردرویش پورہ میں سوموار شام کواُس وقت افراتفری مچ گئی ،جب گلمرگ کے سابق ممبراسمبلی آنجہانی اندرجیت سنگھ کے خستہ بنگلہ میں 35سالہ نوجوان ہلال احمد ریشی ولدغلام محمد ریشی نے خود پر مٹی کاتیل چھڑک کر
 آگ لگائی ۔مقامی لوگوں نے فوری طور اُس پر پانی چھڑک کر آگ بجھائی اور اُسے ٹنگمرگ اسپتال پہنچایاجہاں ڈاکٹروں نے اُس کی حالت کو دیکھ کر اُسے سکمزصورہ منتقل کردیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر فوت ہواہے۔ ٹنگمرگ کی سوِل سو سائٹی نے بڈگام کے اُس پیر بابا کو فوری طور گرفتار کرنے کا مطالبہ کیاہے جس نے مبینہ طور ہلال احمد کو تنگ کیا ہے۔ ادھر ٹنگمرگ پولیس نے اس حوالے سے ایک ایف آئی آر زیر نمبر 59سال 2021 درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔